29 مئی 2014 - 10:44
شام نے اقوام متحدہ کی تنقید کی

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کی طرف سے شام کو دی جانے والی امداد سے متعلق رپورٹ کو غلط قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے کہا کہ حکومت، متاثرین کی 80 فیصد ضرورت کو پورا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں متاثرین کو انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے بارے میں بان کی مون کی رپورٹ غلط ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں جعفری نے کہا کہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں متاثرین کو انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے جبہۃ النصرہ فرنٹ سے مدد طلب کی گئی ہے جبکہ یہ ایک دہشت گرد گروپ ہے ۔ بشار جعفری نے کہا کہ مغربی ملک اب نیند سے جاگے ہیں اور ان کی سمجھ میں آ رہا ہے کہ شام سخت دفاع کر سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مغربی ممالک اپنے ان شہریوں کے شام سے واپس آنے کے بارے میں فکر مند ہے جو اب تک شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف تھے ۔ جعفری نے کہا کہ اس بات کے ہزاروں ثبوت پائے جاتے ہیں کہ مغرب صرف اپنے مفادات پورے کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
.......

/169